ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے "شوہر" کی تصویر شیئر کردی

10:03 AM, 24 Sep, 2021

اسلام آباد : پہلے سے شادی شدہ نہ رکن اسمبلی، حریم شاہ شوہر کی تصویر سامنے لے آئیں۔مداحوں کے تصویر پر تبصرے تو جاری ہیں لیکن ابھی تک بلال شاہ کی طرف سے شادی کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق مختلف تنازعات میں گھری رہنے والی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ  نے کہا ہے کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ نہیں ہیں ۔

حریم شاہ نے گزشتہ چند روز کے دوران اپنے شوہر کے ساتھ مختلف تصاویر بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں البتہ کسی اور ذریعے نے یا خود بلال شاہ نے ابھی تک شادی سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی ۔

حریم شاہ کے  انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصاویر میں حریم شاہ نے شوہر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں کہیں اپنی زندگی اور کہیں’سویٹ کنگ‘ قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اپنی شادی کے اعتراف کی وجہ سے کئی مرتبہ خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں ۔ 

حریم شاہ نے کہا تھا کہ انہوں نے پہلے سے شادی شدہ رکن سندھ اسمبلی کے ساتھ شادی کرلی ہے لیکن جب ان کے شوہر اپنی پہلی کو منا نہیں لیتے تب تک وہ اپنے شوہر کا نام اور تصویر سامنے نہیں لائیں گی ۔

حریم شاہ کے اس بیان کے بعد انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک  تصویر شیئر کی جس میں ایک خاتون اور ایک مرد کا ہاتھ نظر آرہا تھا اس تصویر کو دیکھ کر دلچسپ تبصرے بھی کئے جاتے رہے اور اکثر اراکین سندھ اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے رہنما  ٹیلی ویژن پروگراموں اور پریس کانفرنسوں میں اپنے ہاتھ دکھاتے ہوئے حریم شاہ کی شیئر کردہ تصویر سے کسی مماثلت سے انکار کرتے رہے۔

اب ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنے سابقہ دعوے کے برعکس موقف اپنایا ہے کہ ان کے  شوہر  پہلے سے شادی شدہ ہونے، رکن سندھ اسمبلی اور وزیر ہونے کی بات نہیں کی البتہ ان کا کہنا تھا کہ بلال شاہ کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے اور وہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے خاصے قریب ہیں۔

شوہر کی تصاویر شیئر کرنے پر حریم شاہ کے فینز نے انہیں مبارکباد دی اور  دونوں کو خوبصورت جوڑی بھی قرار دیا۔ البتہ کچھ صارفین نے ان پر تبصرے میں سوال کیا کہ ’اب یہ کون سا رکن سندھ اسمبلی ہے؟‘

مزیدخبریں