ڈین جونز کو جان لیوا ہارٹ اٹیک سے بچانے کی بریٹ لی کی آخری کوششیں!

11:06 PM, 24 Sep, 2020

ممبئی :سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر بریٹ لی نے ڈین جونز کو ہارٹ اٹیک کے ان کی جان بچانے کیلئے بھر پور کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے ،ڈین جونز بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں کمنڑی کیلئے ممبئی میں موجود تھے جہاں ان کے ہمرا ہ سابق آسٹریلوی کھلاڑی بریٹ لی بھی تھے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈین جونز ہارٹ اٹیک کا شکار ہوئے تو اس وقت بریٹ لی ڈین جونز کے ساتھ ہی موجود تھے،جب ڈین جونز کو جان لیوا ہارٹ اٹیک آیا تو بریٹ لی نے سی پی آر طریقے کی مدد سے ڈین جونز کو بچانے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق ساتھی کمنٹیٹر بریٹ لی ڈین جونز کے ساتھ ہی موجود تھے اور دونوں نے ایک ساتھ ناشتہ بھی کیا تھا،ڈینو کی موت کرکٹ کے لیے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا جارہا ہے، جبکہ کرکٹ حلقوں کی جانب سے ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی بھی کی جا رہی ہے ۔

مزیدخبریں