آئندہ عسکری قیادت سے ملاقاتیں پارٹی کی اجازت سے اعلانیہ ہونگی :نواز شریف 

07:41 PM, 24 Sep, 2020

لندن :نوازشریف نے عسکری قیادت سے ملاقاتوں کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل واضح کرتے ہوئے کہا کہ قومی دفاع کیلئے ضروری ہوا تو قیادت کی اجازت سے اعلانیہ ملاقات ہو گی ۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں  نواز شریف نے کہا  کہ آئندہ  ہماری جماعت کا کوئی رکن عسکری نمائندوں سے ملاقات نہیں کرے گا۔ آج میں اپنی جماعت کو ہدایات جاری کررہا ہوں کہ آئندہ ہماری جماعت کا کوئی رکن،انفرادی،جماعتی یا ذاتی سطح پر عسکری اور متعلقہ ایجنسیوں کےنمائندوں سے ملاقات نہیں کرے گا۔قومی دفاع اور آئینی تقاضوں کےلئے ضروری ہوا تو جماعتی قیادت کی منظوری کےساتھ ایسی ہر ملاقات اعلانیہ ہوگی اور اسےخفیہ نہیں رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے نمائندے کی دو ملاقاتوں کی تصدیق کر دی تھی۔

مزیدخبریں