امریکہ میں مشتعل ہجوم کی پولیس پر فائرنگ ٗٗ آرمی طلب

06:45 PM, 24 Sep, 2020


امریکی ریاست کنٹیکی کے شہر لوئیول میں عدالت کے فیصلے کیخلاف احتجاج کیلئے نکلے ہجوم نےاپنی حفاظت پر مامور 2پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کھول دی ٗامریکہ میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے آرمی کو طلب کر لیا گیا ہے اور تین روز کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق امریکہ کی عدالت کی طرف سے ’’بریونا ٹیلر‘‘ قتل کیس میں ملوث پولیس اہلکاروں کو رہاکرنے پر امریکہ بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ نیو یارک ٗ واشنگٹن ٗ اٹلانٹا اور شکاگو میں احتجاج کے دوران عوام عدالت کے فیصلے کیخلاف بہت مشتعل ہیں۔ اسی سلسلہ میں آ ج امریکی ریاست کنٹیکی کے شہر لوئیول میں بھی ایک بہت بڑا ہجوم احتجاج پر مامور تھا  جہاں پر ایک مشتعل شخص نے پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر ان پر فائرنگ کھول دی جس سے دونوں پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے فوری طور پر اس شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ 


اس حادثہ کے بعد لوئیول میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے آرمی کو طلب کر لیا گیا ہے اور تین دن کیلئے کرفیو نافذ ہو گیا ہے۔ 
یاد رہے کہ اسی سال مارچ میں تین پولیس اہلکار نے ہسپتال میں کام کرنے والے ایک سیاہ فام خاتون ’’بروناٹیلر‘‘ کے گھر میں گھس کر اسے قتل کر دیا تھا جس پر امریکی عدالت نے گزشتہ دنوں فیصلہ سنایا اور تینوں پولیس اہلکاروں کو اس واقعہ میں بے قصور قرار دیدیا جس کے بعد امریکہ بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں