سیول : جنوبی کوریا کے مرکزی بینک ” بینک آف کوریا “ نے کہا ہے کہ قرضوں پر سود نہ ادا کرسکنے والے چھوٹے کاروباری اداروں کے قرضوں کا حجم رواں سال کے کل قرضوں کے 21 فیصد سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔
یہ بات بینک آف کوریا نے جمعرات کومالیاتی استحکام بارے جاری ہونے والی اپنیرپورٹ میں کہی۔بینک نے کہا کہ عالمی سطح پر اقتصادی سرگرمیوں کے تعطل سے ملکی معیشت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے،2020 ءکے دوران اپنے قرضوں پر سود نہ ادا کرسکنے والے چھوٹے کاروباری اداروں کے قرضوں کا حجم کل قرضوں کے 21.4 فیصد سے زیادہ رہنے کا امکان ہے جو کہ 2019 ءکے دوران 14.8 فیصد جبکہ 2018 ءمیں 14.2 فیصد رہا تھا، سود ادا نہ کرسکنے والے چھوٹے کاروباری اداروں کی تعداد رواں سال بڑھ کر 5033 رہنے کا امکان ہے جو کہ 2019 ءمیں 3475 جبکہ 2018 ءکے دوران 3236 رہی تھی۔
یاد رہے کہ رواں سال دوسری سہ ماہی کے دوران جنوبی کوریا کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح 3.2 فیصد رہی جو کہ پہلی سہ ماہی کے دوران 1.3 فیصد رہی تھی جس کی اہم وجہ کورونا وائرس کے باعث عالمی معیشت کا متاثرہونا ہے