اے پی سی میں نواز شریف کے خطاب سے حکومت کو مرچیں لگ گئیں:احسن اقبال

02:50 PM, 24 Sep, 2020

لاہور: احسن اقبال نے کہا ہے کہ اے پی سی میں نواز شریف کے خطاب سے حکومت کو مرچیں لگ گئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال  کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے وہ منصوبے شروع کئے جن کی تاریخ میں   نظیر نہیں ملتی،  29.5ارب ڈالر کی مدد سے منصوبوں کے پہاڑ کھڑے  کئے ،   سی پیک پر  کام ٹھیک ہو تو پاکستان  کی محرومیاں دو ر ہوسکتی ہیں ۔

  لیگی رہنما نے مزید کہا کہ 2018کے الیکشن میں پاکستان کو ترقی کے راستے  پر ڈالنے والی حکومت کو آر ٹی ایس مارکہ کے ذریعے نکال باہر کیا گیا ۔

 گزشتہ روز رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے  کہا  تھا کہ میری اور خواجہ آصف کی آرمی چیف سے کوئی ون آن ون ملاقات نہیں ہوئی ، شیخ رشید احمد اس حوالے سے غلط بیانی کر رہے ہیں۔

بدھ کو رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میری آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے ، شیخ رشید احمد غلط بیانی کر رہے ہیں اور میاں نواز شریف کے نمائندے کی ملاقات کی بھی خبر درست نہیں ہے۔

انہوں نے صحافی کے سوال پر کہا کہ میری آرمی  چیف کے ساتھ کوئی ون آن ون ملاقات بھی نہیں ہوئی ہے ۔ جس کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف سے سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زیبر کی دو بار ملاقات ہوئی ہے ۔بعدازاں محمد زبیر نے بھی آرمی  جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تصدیق کی۔

مزیدخبریں