قومی ٹی 20کپ،فیصل اقبال کو بلوچستان کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ہٹادیا گیا

01:58 PM, 24 Sep, 2020

لاہور:قومی ٹی 20کپ کیلئے بلوچستان کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے فیصل اقبال کا نام واپس لے لیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصل اقبال سے  متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے۔فیصل اقبال کی جگہ اسسٹنٹ کوچ وسیم حیدر کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹرنے تسلیم کیا تھا کہ ان کا اور پی آئی اے کے  درمیان ایک معاملہ حل طلب ہے۔

اس حل طلب معاملے کو نمٹائے بغیر فیصل اقبال کی اہم ٹورنامنٹ میں شرکت غیرمنصفانہ عمل ہوگی۔

پی سی بی کے جاری کردی اعلامیہ کے مطابق اس حل طلب معاملے کو نمٹائے بغیر فیصل اقبال کی اہم ٹورنامنٹ میں شرکت غیرمنصفانہ عمل ہوگی۔

مزیدخبریں