ابوظہبی محکمہ پولیس نے بتایا کہ گذشتہ سال ابوظہبی میں 300 سے زیادہ پیدل چلنے والے افراد رن اوور حادثات میں ملوث رہے ہیں ۔دبئی پولیس کا کہناہے کہ پیدل چلنے والے افراد کے اچانک سڑک پر آجانے کی وجہ سے گاڑیوں کے ڈرائیورز کو بریک لگانے میں مشکل کی وجہ سے حادثات پیش آئے ہیں ۔
ابوظہبی پولیس نے بتایا کہ اس سال جنوری سے جون کے آخر تک اس جرم میں 15588ڈرائیوروں کو جرمانے عائد کے گئے ۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ڈرائیوروں کو ہمیشہ پیدل چلنے والے راستوں پر ہی رکنا چاہئے۔ ان کو بھی برداشت کرنے کی ضرورت ہے اور بے قابو گزرگاہوں اور اسکول زون میں پیدل چلنے والوں کو بحفاظت راستہ فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔
وفاقی ٹریفک قانون کے مطابق پیدل چلنے والوں کو راستہ فراہم کرنے میں ناکامی پر ڈی ایچ کی جانب سے 500 ڈرائیوروں کو جرمانے اور چھ سیاہ پوائنٹس کے ذریعہ قابل سزا خلاف ورزی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ممنوعہ علاقے میں سڑک کو عبور کرنے والوں پر 400 درہم تک جرمانے بھی کیے جاتے ہیں ۔