قومی ٹی  20کپ کیلئے میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان

01:25 PM, 24 Sep, 2020

لاہور:قومی  ٹی 20کپ کیلئے میچ آفیشلز کے پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایلیٹ پینل میں شامل تمام 14امپائرز اور 6ریفریز ہی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں فرائض انجام دیں گے۔سپلیمنٹری پینل میں شامل میچ آفیشلز سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانیوالے اس ٹورنامنٹ میں ایک ایلیٹ امپائر کو اپنی قابلیت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کیلئے کم از کم 9جبکہ ایک میچ ریفری کو کم از کم 5میچز دیئے گئے ہیں۔

پی سی بی کے 6رکنی ایلیٹ پینل برائے  میچ ریفریز میں علی نقوی،افتخار احمد،محمد انیس،محمد اقبال شیخ،ندیم ارشد اور پروفیسر جاوید ملک شام ہیں ۔

پی سی بی کے 14رکنی ایلیٹ پینل برائے امپائرز میں احسن رضا،آفتاب حسین گیلانی،آصف یعقوب،فیصل خان آفریدی،غفار کاظمی،عمران جاوید،ناصیر حسین سینئر،قیصر وحید،راشد ریاض وقار،ثاقب خان،شوزب رضا،سید امتیاز اقبال،ولید یعقوب اور ضمیر حیدر شامل ہیں۔

مزیدخبریں