میکسیکو سٹی کے دارلحکومت کی گٹر لائن سے انسانی قد سے بڑا چوہا برآمد ہوا ہے ۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق براعظم امریکہ میں واقع ملک میکیسکو سٹی کے نقاسی آب کی مین لائن بند ہوگئی تھی ۔ جس کی صفائی کے دوران گٹر کی مین لائن میں اترنے والے عملے نے دیو قامت اور بھیانک چیز کو پھنسے دیکھا تو سب ہی حیران رہ گئے ۔
صفائی کرنے والے عملے نے نقاسی آپ کی لائن سے بائیس ٹن گندگی نگالی لیکن جب اآگے بڑے تو انسای قد سے بڑے چوہے سے سامنا ہونے پر خؤفزدہ ہوگئے ۔ لیکن حیران کن طور پر جب وہ قریب گئے تو معلوم ہوا کہ جس انسانی قد کے مقابل چوہے کو دیکھ رہے تھے وہ اصلی نہیں بلکہ جعلی ہے ۔ یہ چوہا اس نے ہیلوین کے دن کے لیے بنا کر رکھا تھا کہ تا کہ وہ شہر کے لوگوں کو حیران کرسکے ۔ صفائی کرنےوالے عملے نے اسے باہر نکالا تو شہری بھی ڈر گئے ۔ جس پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ چوہے کو ہی اپنے قابو میں کرلیا ۔
تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ برسوں قبل ایک خاتون نے اپنے چوہے کے گم ہونے کی شکایت درج کرائی تھی ۔ جو تیز بارشوں میں گم ہوگیا تھا ۔۔ تاہم اس وقت کسی نے بھی اس کی مدد نہیں کی لیکن کئی برسوں بعد شہر کی مین گٹر لائن نے دیو قامت چوہا برآمد ہوگیا ۔ جس میں بھوسا اور روئی بھری ہوئی تھی ۔ شہریؤں کا کہناہے کہ پہلی نظر بلکہ گہری نظر میں بھی مشکل سے اس کو پہچانا جاسکتاہے ۔