نیب نے ملک مفلوج کردیا، لوگوں کی زندگیاں تباہ کرنے پر تلا ہے، شاہد خاقان عباسی

12:11 PM, 24 Sep, 2020

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب ایک ایسا ادارہ ہے جس نے ملک کو مفلوج کر دیا ہے۔ یہ لوگوں کی زندگیاں تباہ کرنے پر تلا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جو کچھ نیب کر رہا ہے، سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے میں سب لکھا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ کمرہ عدالت میں کیمرہ لگا کر عوام کو عدالت کی کارروائی دکھائی جائے۔

نیب کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نیب صرف سیاستدانوں کے خلاف کارروائی کرتا ہے۔ چیئرمین نیب کو کسی نے نہیں بتایا کہ ججمنٹ آئی ہے۔ نیب میں پہلے ہی اینٹی منی لانڈرنگ قانون موجود ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے بدنیتی پر مبنی بل پاس کرائے جن کا فنانسشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ فیٹف کے 7 بل ہماری ترامیم کے مطابق جبکہ 2 بل ترمیم کے بغیر پاس ہوئے۔ آخری بل میں ہماری 20 ترامیم تھیں۔

سابق وزیراعظم نے الزام عائد کیا کہ بل میں حکومت کسی کا بھی کمپیوٹر ہیک اور ٹیلی فون ریکارڈ کر سکتی ہے۔ ہماری روایات کچھ قوانین سے ہٹ کر بن گئی ہیں۔

مزیدخبریں