ممبئی :ایک مرتبہ پھر نواز الدین صدیقی کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں ۔ ان کی اہلیہ نے اداکار کے خلاف تحریری شکایت دیتے ہوئے جنسی زیادتی اور دھوکہ دہی کا سنگین الزام عائد کیا ہے ۔ اداکار کے خلاف عالیہ نے ممبئی کے ورسوا پولیس سٹیشن میں شکایت دی ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی اور ان کی اہلیہ عالیہ صدیقی ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں ۔ دونوں میں اب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں چل رہا ہے ۔
دونوں میں گزشتہ طویل عرصہ سے اختلافات ہیں ۔ ایک مرتبہ پھر نواز الدین صدیقی کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں ۔ ان کی اہلیہ نے اداکار کے خلاف تحریری شکایت دیتے ہوئے آبروریزی اور دھوکہ دہی کا سنگین الزام عائد کیا ہے ۔ اداکار کے خلاف عالیہ نے ممبئی کے ورسوا پولیس سٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے ۔
رپورٹس کے مطابق عالیہ صدیقی کے وکیل نے بتایا کہ انہوں نے دفعہ 375 ، 376 ( کے) ، 376 ( این ) ، 420 اور 493 میں آئی پی سی کے تحت شکایت دی ہے ۔ عالیہ نے گزشتہ ہفتہ ایک دیگر شکایت کے سلسلہ میں اترپردیش کے مظفرنگر میں واقع بڈھانہ پولیس تھانہ میں اپنا بیان درج کرایا تھا ۔
اس شکایت میں انہوں نے نواز اور ان کے خاندان کے چار دیگر اراکین کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا ۔ اس مقدمے میں اب پولیس نواز الدین صدیقی سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔
نواز الدین صدیقی اور عالیہ صدیقی کے درمیان گزشتہ طویل عرصہ سے اختلافات ہیں ۔ عالیہ نے کچھ وقت پہلے ہی نواز الدین کو طلاق کا نوٹس بھی بھیجا تھا ۔
خیال رہے کہ نواز الدین صدیقی کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران ممبئی سے بڈھانہ میں اپنے آبائی گاؤں لوٹ گئے تھے اور اس وقت سے ہی وہ وہیں رہ رہے ہیں ۔
جولائی کی 27 تاریخ کو عالیہ نے ممبئی کے ایک پولیس سٹیشن میں نواز الدین اور ان کے خاندان کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرائی تھی ۔ یہ معاملہ ممبئی کا نہیں تھا ، اس لئے اس شکایت کو اترپردیش ٹرانسفر کردیا گیا تھا ۔