لاہور: اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات بارے سوال کا کوئی جواب نہیں دیا اور خاموش رہے۔ صحافی نے یہ سوال ان سے لاہور ہائیکورٹ آمد پر پوچھا تھا۔
تفصیل کے مطابق میاں شہباز شریف آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچے تو اس موقع پر موجود ایک صحافی نے ان سے آرمی چیف سے ملاقات بارے سوال کیا تاہم انہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا اور خاموش رہے۔
صحافی کی جانب سے میاں شہباز شریف سے پوچھا گیا کہ شیخ رشید نے مسلم لیگ نواز میں ''ن'' اور ''ش'' کی پیشگوئی کی ہے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے لیگی صدر کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کب کے ‘’ش’’ ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے میاں شہباز شریف کے خاندان کیخلاف 7 ارب 35 کروڑ کی منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔