دنیا بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد3کروڑ20لاکھ94 ہزار سے متجاوز

09:24 AM, 24 Sep, 2020

لندن : عالمی وبا کورونا سے تباہ کاریوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد3کروڑ20لاکھ94 ہزار سے زائد ہوچکی ہے ، ہلاکتوں کی تعداد نو لاکھ82ہزار کے قریب ہے ، بھارت میں آج بھی 89ہزار 688 نئے مریض سامنے آگئے۔ہلاکتوں کی تعداد 91 ہزار سے زائد ہوچکی ہے ۔

انڈیا بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سعودی عرب نے انڈیا کی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے ۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے سبب ہونے والی ہلاکتیں دو لاکھ6 ہزار سے زیادہ ہوچکیں ۔

متاثرہ مریضوں کی تعداد 71 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ۔ برطانیہ میں کورونا کی جاری دوسری لہرپر قابو پانے کے لیے 6ماہ کیلئے سخت بندشیں عائدکردی گئی ہیں ۔

مزیدخبریں