اسلام آباد:وزیراعظم آج عالمی مالیاتی احتساب شفافیت اوردیانتداری کے بارے میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے پینل سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق یہ فورم 2030تک غربت کے خاتمے کے پائیدارترقیاتی اہداف کے نفاذ کی خاطر سرمایہ کاری کی کمی کے مسئلے پرقابوپانے میں مدد کے لئے تشکیل دیاگیاتھا۔
اس پندرہ رکنی پینل کاافتتاح اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اوراقوام متحدہ کی اقتصادی وسماجی کونسل کے صدور نے مارچ میں کیاتھا۔
موجودہ اجلاس پینل کی عبوری رپورٹ پیش کرنے کے لئے طلب کیاجارہاہے جس میں محصولات کے شعبے میں تعاون ،انسداد بدعنوانی اور اینٹی منی لانڈرنگ کے موجودہ عالمی ڈھانچے پر عملدرآمدکے بارے میں بڑی خامیوں اورنظام کی خرابیوں کے بارے میں نشاندہی کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم اقوام متحدہ کی اقتصادی وسماجی کونسل کے صدر کی حیثیت سے پینل کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔