وزیراعظم کا زلزلےمیں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

05:57 PM, 24 Sep, 2019

نیویارک: وزیراعظم عمران خان نے  زلزلے سے ہونے والے نقصانات اور انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان کو نیویارک میں پاکستان میں زلزلے کی اطلاع دی گئی اور نقصان سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم  نے حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ فوری طور پر متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔وزیراعظم نے زلزلے سے انسانی جانوں کے ضیاع اور دیگر نقصانات پر افسوس اور گہرے دکھ کا بھی اظہار کیا۔

یادرہے کہ وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے امریکا میں موجود ہیں ، وہ 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔ 

 

اس کے علاوہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی زلزے کی وجہ سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے بلندی درجات کے لیے دعا کی ہے۔

 

مزیدخبریں