اسلام آباد: سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ کی بدانتظامی کی وجہ سے مختلف صارفین سے 154 ارب روپے کے واجبات وصول نہ کیے جا سکے۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے 2017 اور 18 میں صارفین سے 154 ارب سے زائد کے واجبات وصولی کرنے تھے ان میں سب سے زیادہ پاور سیکٹر صارفین ہیں جو 147 ارب روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں۔
میڈیا کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق کچھ صارفین سے سالوں پرانے بل بھی نہیں لیے جا سکے۔
گھریلو، کمرشل اور جنرل انڈسٹری صارفین 6 ارب 78 جبکہ سی این جی اسٹیشنوں نے سوئی سدرن کو 17 کروڑ روپے سے زائد کے بل ادا کرنے ہیں۔ واجبات گیس سیکیورٹی ڈیپازٹ سے تجاوز کرنے کے باوجود کمپنی نے تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا۔