کشمیر میں کرفیو کو 51 واں روز، عوام قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور

10:43 AM, 24 Sep, 2019

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تسلط کو آج 51 واں روز ہے۔  کشمیری عوام بدترین قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کو اقلیتوں میں بدلنے کا منصوبہ جاری ہے اور آرٹیکل 370 کے خاتمے اور وادی میں جبری پابندیوں کو آج 51 واں روز ہے۔ کشمیری 5 اگست سے اپنے گھروں میں محصور ہیں۔ مواصلاتی رابطے منقطع، دکانیں، کاروبار، تعلیمی ادارے بند، روزمرہ کی اشیاء اور ادویات کی شدید قلت ہے، ٹی وی چینلز اور اخبارات کی بندش بھی جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے بعد مودی سرکار نے وادی میں کئی سال سے بند مندروں کے دروازے پھر سے کھولنے اور پوجا کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی کے مطابق وادی میں 50 ہزار مندر کھولیں جائیں گے۔

مزیدخبریں