شین وارن پر انگلینڈ میں ایک سال کیلئے ڈرائیونگ کی پابندی، جرمانہ بھی عائد

شین وارن پر انگلینڈ میں ایک سال کیلئے ڈرائیونگ کی پابندی، جرمانہ بھی عائد

 لندن: سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن پر انگلینڈ میں ایک سال کیلئے ڈرائیونگ کی پابندی جبکہ 1845 پاؤنڈز کا جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔

شین وارن پر انگلینڈ میں تیز رفتار گاڑی چلانے پر 12 ماہ کی پابندی لگ گئی، وارن نے اعتراف کیا کہ گزشتہ برس 23 اگست کو ویسٹ لندن کے علاقے کنگسٹن میں 40 میل فی گھنٹہ کی حد رفتار کو توڑا اور 47 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائی تھی۔

دوسری جانب کوہلی کو مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو کندھا مارنا مہنگا پڑ گیا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی کپتان کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔ ویرات کوہلی آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق لیول ایک کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، جس پر انہیں وارننگ کیساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ انہوں نے تیسرے ٹی 20 میچ میں 5 ویں اوور میں رن لیتے ہوئے پروٹیز بولر بیوران ہینڈرکس کو کندھا مارا تھا۔