لاہور : ٹریفک پولیس نے عدالتی احکامات پر ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کےدوران1276چالان کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔
کارروائی کے دوران لاہور پولیس نے بغیر ہیلمٹ1276موٹرسائیکل سواروں کا چالان کیا، شہر میں5315بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ انارکلی سرکل میں800موٹرسائیکل سواروں کو چالان دیا گیا۔
سی ٹی او کیپٹن (ر) لیاقت علی کے مطابق مال روڈ پر32مقامات پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو روکا گیا، ٹریفک سیکٹر ڈیوٹی کے علاوہ اضافی42وارڈنز تعینات کیے گئے، عدالتی حکم پر موٹرسائیکل سواروں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔
سی ٹی او لیاقت علی کا مزید کہنا تھا کہ حادثات سے بچاؤمہم میں آگاہی دینے پر میڈیا کےمشکور ہیں، شہری حادثات سے بچاؤ مہم میں مثبت کردار ادا رکریں، سی ٹی او نے شہریوں سے اپیل کی کہ بغیر ہیلمٹ سفر ہرگز نہ کریں۔