ممبئی:بھارتی اداکارہ ارباز خان کی سابق اہلیہ ملائیکہ اروڑا نے ایک سال بعد طلاق پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ طلاق کے ڈیڑھ سال بعد اب وہ ماضی کے مقابلے زیادہ خوش ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی سابق بھابھی اداکار ارباز خان کی سابق اہلیہ 44 سالہ ملائیکہ اروڑا نے طلاق کے ایک سال بعد خاموشی توڑدی اور بتایا ہے کہ طلاق سے قبل ان کی زندگی کیسی تھی۔44 سالہ ملائیکہ اروڑا اور 51 سالہ ارباز خان کے درمیان مئی 2017 میں طلاق ہوگئی تھی، انہوں نے 19 سال ازدواجی حیثیت میں ایک ساتھ گزارے۔
دونوں نے 1998 میں شادی کی تھی، انہیں ایک 14 سالہ بیٹا بھی ہے، دونوں نے 2016 میں علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد گزشتہ برس مئی میں دونوں کے درمیان باقاعدہ طلاق ہوگئی۔طلاق کے بعد بھی انہیں اپنے بیٹے کے ساتھ متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا اور یہ خبریں آتی رہیں کہ وہ طلاق ہوجانے کے باوجود بہترین دوست ہیں۔طلاق کو ڈیڑھ سال گزر جانے کے باوجود دونوں نے اس حوالے سے کبھی بھی کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی کبھی طلاق کے اسباب کو بیان کیا ہے۔
لیکن اب پہلی بارملائیکہ اروڑا نے اس پر خاموشی توڑتے ہوئے بتایا کہ طلاق سے کچھ دن قبل تک وہ کیا سوچتی تھیں اور طلاق ہوجانے کے چند دن بعد ان کے خیالات کیا تھے۔ ملائیکہ اروڑا نے بتایا کہ طلاق کے ڈیڑھ سال بعد اب وہ ماضی کے مقابلے زیادہ خوش ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ طلاق ہوجانے سے قبل انہیں لگ رہا تھا کہ ان کی زندگی کیسے گزرے گی اور اب کیا ہوگا، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سب کچھ بہتر ہوتا گیا۔ملائیکہ اروڑا نے اپنی شادی شدہ زندگی کے مسائل کو سر عام بتانے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ اب وہ ماضی سے زیادہ خوش ہیں۔
اگرچہ انہوں نے پروگرام میں ارباز خان سے طلاق کے اسباب نہیں بتائے، تاہم انہوں نے بتایا کہ طلاق لینے سے چند دن قبل تک انہیں پریشانی تھی کہ اب آگے کیا ہوگا اور زندگی کیسے گزرے گی، تاہم اب وہ خود کو پہلے سے زیادہ خوش محسوس کرتی ہیں۔ملائیکہ اروڑا نے اپنے مستقبل اور پیار کے حوالے سے بھی باتیں اور اپنے فلمی کیریئر پر بھی گفتگو کی۔