افغانستان میں فضائی کارروائی، 46 دہشت گرد ہلاک

03:49 PM, 24 Sep, 2018

کابل: افغانستان کے صوبے فراہ میں افغان فورسز کی فضائی کارروائی میں 46 دہشت گرد مارے گئے۔افغان ملٹری حکام کے مطابق فضائی کارروائی فراہ کے ضلع خاک سفید Khak Safid میں کی گئی جس میں 46 دہشت گرد ہلاک اور6 زخمی ہو گئے۔

فضائی حملے میں دہشت گردوں کی پانچ گاڑیوں، دو موٹر سائیکلوں اور 38 ہزار کلو گرام بارودی مواد بھی تباہ کیا گیا۔افغانستان کے کسی بھی لڑاکا گروپ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں افغان ملٹری  کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئی ہیں جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ 

مزیدخبریں