ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 68 لاکھ 46 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا: ارسا

ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 68 لاکھ 46 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا: ارسا
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:ڈیموں میں پانی کی صورتحال بتانے والے ادارے ارسا نے ڈیموں میں پانی کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ڈیموں میں پانی کا کل قابل استعمال ذخیرہ 68 لاکھ 46 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا۔


ارسا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 40 لاکھ 99 ہزارایکڑ فٹ،منگلا ڈیم میں 26 لاکھ 34ہزار ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ جھیل میں پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 13ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

اس طرح ڈیموں میں پانی کا کل قابل استعمال ذخیرہ 68 لاکھ 46 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا ہے۔ا رسا کا مزید کہنا تھا کہ دریاو¿ں میں پانی کی آمد 1 لاکھ 74ہزار 800 کیوسک جبکہ پانی کا مجموعی اخراج 2 لاکھ 64 ہزار 2 سوکیوسک ریکارڈ کیا گیا۔