لنڈی کوتل میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 افراد جاں بحق

11:37 AM, 24 Sep, 2018

لنڈی کوتل: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں مٹی کا تودہ گرنے سے ماں اور 3 بیٹیاں جاں بحق ہو گئیں۔خاصہ دار ذرائع کے مطابق یہ واقعہ لنڈی کوتل کے علاقہ مختار خیل میں پیش آیا جہاں 4 خواتین مکانات کی مرمت کے لیے مٹی نکال رہی تھی کہ اچانک مٹی کا تودہ آن گرا۔

مٹی کا تودہ گرنے سے چاروں خواتین جاں بحق ہو گئیں جن میں ایک ماں اور اس کی 3 بیٹیاں شامل ہیں۔

علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں خواتین کی لاشیں نکالیں اور انہیں ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال لنڈی کوتل منتقل کر دیا۔

مزیدخبریں