پنجاب حکومت کا گھریلو ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی کیلئے قانون سازی کا فیصلہ

10:00 AM, 24 Sep, 2018

لاہور: گھریلو ملازمین کو ہفتہ وار چھٹی نہ دیئے جانے پر پنجاب حکومت برہم ہو گئی۔ حکومت پنجاب نے گھریلو ملازمین کے بارے میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گھریلو ملازمین کے لیے بھی ہفتہ وار چھٹی کو لازم قرار دینے کے لیے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

گھروں میں کام کرنے والے افراد کو اس قانون سازی کے ذریعے تحفظ دیا جائے گا۔ لیبر لاز میں ترامیم کر کے گھریلو ملازمین کے لیے تنخواہ اور چھٹی کے امور پر قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمین کو بھی لیبر لاز کے دائرہ کار میں لا کر ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں