مادروطن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے۔آرمی چیف

05:26 PM, 24 Sep, 2017

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے جواں سال لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید کی شہادت پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم نےمادروطن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے، چاہے کوئی بھی قربانی دینی ہو، چاہے کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے اس ملک کی حفاظت کریں گے۔ آرمی چیف  کا مزید کہنا تھا کہ وطن کی حفاظت کرتے آئے ہیں، کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔جنرل قمر باجوہ نے پاک فوج کے شہدا کو سلام پیش کیا ۔

مزیدخبریں