بجلی کی قیمت میں 86 پیسے فی یونٹ کی کمی کی منظوری

07:39 PM, 24 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 86 پیسے فی یونٹ کی کمی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ کمی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت ہے، اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔

 نیپرا نے وضاحت کی ہے کہ صارفین کو یہ ریلیف اکتوبر کے بلوں میں ملے گا، جبکہ جن کے بل پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں، انہیں یہ کمی نومبر کے بلوں میں نظر آئے گی۔

یہ کمی کے الیکٹرک کے صارفین پر لاگو نہیں ہوگی۔ نیپرا نے یہ بھی بتایا کہ سی پی پی اے نے 57 پیسے فی یونٹ کی کمی کی درخواست کی تھی، جبکہ کراچی کے لیے 16 پیسے فی یونٹ مزید کمی کی درخواست دی گئی ہے۔

 کے الیکٹرک نے ستمبر کی  ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے، جس کی سماعت 31 اکتوبر کو ہوگی۔

مزیدخبریں