احمد آباد سے لندن جانے والے طیارے میں بم کی اطلاع، طیارہ افغانستان کی طرف موڑا گیا

احمد آباد سے لندن جانے والے طیارے میں بم کی اطلاع، طیارہ افغانستان کی طرف موڑا گیا

احمدآباد: بھارت کے شہر احمد آباد سے لندن جانے والے ایک مسافر طیارے میں بم ہونے کی اطلاع ملی، جس پر ایئر ٹریفک کنٹرول نے کراچی کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا۔ اس کے نتیجے میں طیارے کو افغانستان کی طرف موڑ دیا گیا۔

یہ خبر بھارت میں افرا تفری کا باعث بنی۔ بھارتی طیارے کے کپتان نے کہا کہ وہ جہاز کو لندن پہنچائے گا، جس کے بعد پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرول نے بین الاقوامی قوانین کے مطابق اس کی رہنمائی کی، اور طیارہ پاکستان کی فضاؤں سے نکل کر افغانستان کی جانب بڑھ گیا۔

یہ واقعہ اس وقت ہوا جب بھارت میں متعدد طیاروں میں بم رکھنے کی افواہیں چل رہی تھیں، جس کے سبب بھارتی خفیہ ایجنسیاں بھی متحرک ہو گئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں