تیسرا ٹیسٹ،پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 267 رنز پر آؤٹ ،پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنائے

تیسرا ٹیسٹ،پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 267 رنز پر آؤٹ ،پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنائے

راولپنڈی: پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ کے پہلے دن انگلینڈ کی ٹیم 267 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جبکہ پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنائے۔

قومی سپنرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش بیٹرز کو مشکلات میں ڈال دیا۔ زیک کرالی 29، جو روٹ 5، اور ہیری بروک بھی 5 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ بین ڈکٹ نے 52 رنز کی قابل ذکر اننگز کھیلی، جبکہ 7ویں وکٹ کی شراکت میں گس ایٹکنسن اور جیمی سمتھ نے 107 رنز کا اضافہ کیا۔پاکستان کی طرف سے ساجد خان نے 6 وکٹیں حاصل کیں، نعمان علی نے 3 اور زاہد محمود نے ایک وکٹ لی۔ 

پاکستان کی اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا، لیکن دونوں جلد ہی آؤٹ ہوگئے۔ کپتان شان مسعود اور سعود شکیل 16 رنز پر کھیل رہے ہیں۔یہ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ہے، جہاں دونوں ٹیموں نے پہلے دو میچز میں ایک ایک فتح حاصل کی ہے۔

مصنف کے بارے میں