ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ٹریکٹرز کی خریداری پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کر دی 

05:31 PM, 24 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ٹریکٹرز کی خریداری پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کر دی ہے، جس سے سیلز ٹیکس میں 4 فیصد اضافہ ہوگیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، مقامی اور درآمد شدہ ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 14 فیصد کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ خرید و فروخت پر 4 فیصد کی چھوٹ اب بھی برقرار ہے، جس کی وجہ سے ٹیکس 18 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

ایف بی آر کے حکام نے بتایا کہ آئندہ یہ چھوٹ بھی ختم کی جا سکتی ہے، جس سے ٹریکٹرز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اضافے سے ٹریکٹرز کی قیمتیں متاثر نہیں ہوں گی، لیکن ذرائع کے مطابق، ٹیکس میں اضافے سے ٹریکٹرز کی قیمت میں تقریباً 80 ہزار روپے کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں