ترکیہ کی فضائی کمپنیوں نے ایران کی پروازیں منسوخ کر دیں

05:14 PM, 24 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

انقرہ: ترکی کی فضائی کمپنیاں 'ترکش ایئر لائنز' اور 'پگاسس' نے ممکنہ اسرائیلی ردعمل کے پیش نظر یکم نومبر تک ایران کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔

یہ فیصلہ اسرائیل کے ایران پر متوقع حملے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ دونوں کمپنیوں نے ایران کے مختلف شہروں، جیسے تہران، شیراز اور اصفہان، کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ 

ترکش ایئر لائنز نے اس کی تصدیق اپنی ویب سائٹ پر کی ہے، جبکہ 'پگاسس' نے مسافروں کی بکنگ بھی بند کر دی ہے۔

مزیدخبریں