اگر کوئی ڈیل ہوئی ہوتی تو بشری بی بی 9 ماہ جیل میں نہ گزارتیں: بیرسٹرگوہر

05:06 PM, 24 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے وضاحت کی ہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کسی قسم کی ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے کئی مشکلات برداشت کیں اور ان کی رہائی پر کسی ڈیل کی بات کو رد کیا۔ اگر کوئی ڈیل ہوئی ہوتی تو وہ 9 ماہ جیل میں نہ گزارتیں۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی بھی عدالت کے ذریعے ممکن ہوگی اور انہوں نے بشریٰ بی بی کی رہائی پر پارٹی کے کارکنوں کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے تمام مقدمات کا سامنا کیا، اور ان کا توشہ خانہ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ یہ مقدمات صرف انہیں جیل میں رکھنے کا بہانہ تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، اور پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔ پارٹی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر متحد ہو کر آگے بڑھ رہی ہے، اور بشریٰ بی بی کی رہائی سے کئی مسائل حل ہوں گے۔

مزیدخبریں