اسلام آباد: چیف جسٹس فائز عیسیٰ کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ کل منعقد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، یہ ظہرانہ نامزد چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کی جانب سے ترتیب دیا گیا ہے، اور اس موقع پر چیف جسٹس فائز عیسیٰ کو تحائف بھی پیش کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ، کل سپریم کورٹ میں بنیادی حقوق کی یادگار کا افتتاح بھی کیا جائے گا، جس میں چیف جسٹس فائز عیسیٰ دیگر ججز کے ہمراہ شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس نے پہلے الوداعی عشائیہ لینے سے انکار کیا تھا، کہا کہ وہ عوام کے پیسوں سے 20 لاکھ روپے کا ڈنر نہیں لینا چاہتے۔