خاتون اپنے پڑوسی کی مرغیوں کے شور سے پریشان ہو کر عدالت پہنچ گئی

خاتون اپنے پڑوسی کی مرغیوں کے شور سے پریشان ہو کر عدالت پہنچ گئی

کراچی :کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایک خاتون اپنے پڑوسی کی مرغیوں کے شور سے پریشان ہو کر عدالت پہنچ گئی ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ میں اس معاملے کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ کے وکیل سے پوچھا کہ انہوں نے ابھی تک اس حوالے سے قوانین کیوں نہیں بنائے۔

درخواست گزار خاتون نے عدالت کو بتایا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں، خاص طور پر شور کی وجہ سے۔ عدالت نے یہ بھی پوچھا کہ کیا مرغیاں دکانوں میں فروخت کی جا رہی ہیں یا صرف گھروں میں رکھی گئی ہیں۔ خاتون نے بتایا کہ پڑوسی نے بغیر لائسنس کے گھر میں مرغیاں پال رکھی ہیں، جس کی وجہ سے وہ پریشان ہیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے وکیل نے کہا کہ اس بارے میں کوئی قانون موجود نہیں ہے۔

خاتون نے شور کے ثبوت کے طور پر ویڈیوز بھی عدالت میں پیش کیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مصنف کے بارے میں