ایف بی آر کا  پراپرٹی کے نئے ریٹس جاری کرنے کا فیصلہ، 54 شہروں میں قیمتوں کا تعین کیا جائے گا

03:34 PM, 24 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :ایف بی آر نے پراپرٹی کے نئے ریٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت 54 شہروں میں قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

 یہ تبدیلی مارکیٹ ریٹس کے قریب تر ہوگی، اور بلوچستان کے کچھ شہروں میں ریٹس میں کمی کی جائے گی۔ نئے ریٹس کی تفصیلات جلد ہی جاری کی جائیں گی، جس کا مقصد ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کرنا ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ریئل اسٹیٹ کے شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ پراپرٹی فائلوں کی خرید و فروخت پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز بھی ہے۔ اس عمل میں ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشنز، بلڈرز، اور ڈویلپرز کی رائے کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔

جس سے یہ یقینی بنایا جائے گا کہ فیصلے میں شفافیت ہو۔ اس نئی ویلیوایشن کا اثر پراپرٹی کی خرید و فروخت اور سرمایہ کاری پر بھی پڑ سکتا ہے۔

مزیدخبریں