بشری بی بی کی رہائی اور بانی پی ٹی آئی  کی وکلا سے ملاقات کا پہلے ہی  بتادیا تھا: فیصل واوڈا

03:11 PM, 24 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بشری بی بی آج رہا ہو گئی ہیں، جیسا کہ انہوں نے پہلے ہی کہا تھا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ان کے خلاف کوئی نیا کیس نہیں ہے اور خصوصی طور پر ان کی گاڑیاں اندر جانے دی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آج اپنے وکیلوں سے ملاقات کریں گے، اور 26 اکتوبر سے جیل میں باقاعدہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ فیصل واوڈا نے یہ بھی یقین دلایا کہ اللہ کا شکر ہے اور وہ قوم سے کچھ نہیں چھپاتے۔

مزیدخبریں