سانگھڑ میں تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت ملکی معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل

03:01 PM, 24 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

سانگھڑ :سندھ کے شہر سانگھڑ میں تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کی خوشخبری ملکی معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

 او جی ڈی سی ایل نے ’’بلوچ 2‘‘ کنویں کی پیداوار شروع کر دی ہے، جو سنجھورو بلاک میں واقع ہے۔ یہ کنواں 3920 میٹر کی گہرائی پر کھودا گیا، جہاں سے تیل اور گیس کی اہم مقدار ملی۔

اب ’’بلوچ 2‘‘ کنواں روزانہ 350 بیرل تیل اور 50 لاکھ ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس فراہم کر رہا ہے۔ اس دریافت سے علاقے میں ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے اور مقامی معیشت کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔ امید ہے کہ اس سے بنیادی ڈھانچے اور سماجی خدمات میں بھی بہتری آئے گی۔

مزیدخبریں