لندن : جنوری 2019 میں برطانیہ کے Chew ویلی میں سات دوستوں نے میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے تقریباً ایک ہزار سال پرانے چاندی کے 2584 سکے دریافت کیے۔
یہ سکے 11 ویں صدی سے تعلق رکھتے ہیں اور اب ماہرین نے انہیں برطانیہ میں دریافت ہونے والا سب سے قیمتی خزانہ قرار دیا ہے، جس کی نیلامی 56 لاکھ ڈالرز میں ہوئی۔ اس خزانے کی نصف رقم دریافت کرنے والوں کو ملے گی، جبکہ باقی زمین کے مالک کو دی جائے گی۔
یہ سکے 1066 سے 1068 کے درمیان تیار کیے گئے تھے اور ان پر تین حکمرانوں کے نام درج ہیں: ولیم اول، ہیرولڈ دوم، اور ایڈورڈ۔ اس خزانے کی دریافت سے دریافت کرنے والوں کا 15 سال پرانا خواب حقیقت بنا، اور یہ سکے آئندہ ماہ برٹش میوزیم میں نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ یہ خزانہ اس تاریخی دور کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے جب Norman بادشاہت کا آغاز ہو رہا تھا، اور ممکنہ طور پر یہ سکوں کی بغاوت کے دوران محفوظ رکھنے کے لیے دفن کیے گئے تھے۔ برطانیہ میں خزانہ تلاش کرنے کا شوق بہت مقبول ہے، اور 2022 میں انگلینڈ، ویلز، اور شمالی آئرلینڈ میں 1378 خزانے دریافت کیے گئے۔