اسلام آباد : احتساب عدالت نے نئے توشہ خانہ کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کر دی ہے۔
اس سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی ضمانت کی درخواست منظور کی تھی، لیکن سینئر جج کی عدم موجودگی اور دوسرے جج کی رخصت کی وجہ سے ان کی رہائی کے عمل میں تاخیر ہوئی۔
پی ٹی آئی کے وکلا مچلکے جمع کرنے کے لیے عدالتوں کے چکر لگاتے رہے، مگر عدالتی وقت ختم ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جب بشریٰ بی بی کے وکلا ایڈمنسٹریٹو جج کی عدالت پہنچے تو وہ بھی جا چکے تھے۔