پاکستان سٹاک مارکیٹ : 100 انڈیکس میں زبردست تیزی

پاکستان سٹاک مارکیٹ : 100 انڈیکس میں زبردست تیزی

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج کاروبار کے آغاز پر ہی نئی بلندیوں تک پہنچ گیا۔ جمعرات کو پی ایس ایکس میں مثبت آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں تیزی دیکھنے کو ملی۔ کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 244 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس نے 87 ہزار 553 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔

پھر مزید تیزی کے ساتھ انڈیکس میں 823 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے یہ 88 ہزار کی سطح کو عبور کر گیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی دیکھی جا رہی ہے، اور 100 انڈیکس نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔

پچھلے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں 727 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے باعث انڈیکس 87 ہزار 194 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بدھ کے روز مارکیٹ میں 69 کروڑ شیئرز کے سودے 26 ارب روپے میں طے ہوئے، اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 66 ارب بڑھ کر 11 ہزار 418 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

مصنف کے بارے میں