راولپنڈی ٹیسٹ : انگلینڈ کی پوری ٹیم 267 رنز بنا کر آؤٹ

راولپنڈی ٹیسٹ : انگلینڈ کی پوری ٹیم 267 رنز بنا کر آؤٹ

راولپنڈی :پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے میچ میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 267 رنز بنا کر آؤڑ ہو گئی ہے ۔

پاکستانی اسپنرز نے راولپنڈی ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔ ساجد خان اور نعمان علی نے مل کر انگلش بلے بازوں کو مشکل میں ڈال دیا۔

ساجد خان نے6 جبکہ نعمان علی نے  3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس میچ میں دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں، اور یہ فیصلہ کن میچ پاکستان کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

 فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے چھ رنز بنا لیے ہیں۔پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ اگر ان کے پاس موقع ہوتا تو وہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ٹاس کبھی کبھی منصوبے کے مطابق ہوتا ہے اور کبھی نہیں، مگر ان کی تیاری اچھی ہے اور انہیں انگلینڈ کے خلاف کھیلنے کا اچھا تجربہ مل رہا ہے۔انگلینڈ کے کپتان نے بھی کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے اور ان کی ٹیم اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے۔

یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے فتح حاصل کی تھی۔

مصنف کے بارے میں