امریکی اراکین ایوان نمائندگان کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے صدر بائیڈن کو خط

 امریکی اراکین ایوان نمائندگان کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے صدر بائیڈن کو خط

واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان کے 60 سے زائد اراکین نے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھ کر پاکستانی سیاستدان عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 اراکین نے درخواست کی ہے کہ پاکستانی جیلوں میں موجود سیاسی قیدیوں، بشمول سابق وزیراعظم، کی رہائی کے لیے کوششیں کی جائیں۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی خارجہ پالیسی میں انسانی حقوق کو ایک اہمیت دی جانی چاہیے۔

خط کی قیادت کرنے والے رکن گریگ کیسار نے وضاحت کی کہ یہ مطالبہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ عمران خان، جو واشنگٹن کے ساتھ کشیدہ تعلقات رکھتے ہیں، کو 2022 میں وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے کے بعد درجنوں مقدمات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اگست 2023 سے جیل میں ہیں۔

اراکین نے امریکی سفارتخانے سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ عمران خان سے جیل میں ملاقات کریں۔

مصنف کے بارے میں