حزب اللہ کا دعویٰ: 70 سے زائد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا گیا, اس بار اسرائیل کے خلاف نئے ڈرونز اور میزائل استعمال کیے

حزب اللہ کا دعویٰ: 70 سے زائد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا گیا, اس بار اسرائیل کے خلاف نئے ڈرونز اور میزائل استعمال کیے

بیروت :حزب اللہ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 70 سے زائد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے، اور انہوں نے اس بار اسرائیل کے خلاف نئے ڈرونز اور میزائل استعمال کیے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے بتایا کہ لبنان میں ان کی زمینی کارروائی کے دوران 20 فوجی ہلاک ہوئے، جبکہ حزب اللہ کے حملوں میں شمالی اسرائیل میں تقریباً 30 فوجی بھی مارے گئے۔ علاوہ ازیں، حزب اللہ نے ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کی ہے، جو اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے اور تنظیم کی قیادت کے لیے نامزد کیے گئے تھے۔