فلسطینی  56 سال سے  ظالمانہ تسلط بھگت رہےہیں،غزہ میں بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش:انتونیو گوتریس

10:08 PM, 24 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن :قوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  انتونیو گوتریس کاکہنا ہے کہ  حماس کے حملے خلا میں نہیں ہوئے، فلسطینیوں کو 56 سال سے حبس زدہ قبضے کا شکار بنایا گیا۔فلسطینی  56 سال سے  ظالمانہ تسلط بھگت رہےہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مشرق وسطیٰ پر سہ ماہی اجلاس ہوا۔ 

اجلاس سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  فلسطینیوں کو 56 سال سے حبس زدہ قبضے کا شکار بنایا گیا۔غزہ میں بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش ہے۔ ایسے نازک لمحات میں اصولوں کا واضح ہونا ضروری ہے۔ شہریوں کی حفاظت اور احترام کے بنیادی اصولوں سے اس کا آغاز کیا جائے۔

عالمی ادارے کے سربراہ نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے تحفظات حماس حملوں کا جواز نہیں ہوسکتے۔حماس حملوں کو فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کا جواز نہیں بنایا جاسکتا۔

غزہ میں بمباری سے اقوام متحدہ کے عملے کے 34 افراد ہلاک ہوئے۔  غزہ میں بھیجی جانے والی امداد ضروریات کے سمندر میں ایک قطرے کے مترادف ہے۔ غزہ میں امداد پابندیوں کے بغیر بھیجی جانی چاہیے۔

مزیدخبریں