قاسم علی شاہ نے چیئرمین لاہور آرٹس کونسل کی حیثیت سے خدمات جاری رکھنے سے معذرت کر لی

09:32 PM, 24 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:قاسم علی شاہ نے نجی مصروفیات کی بنا پر چیئرمین لاہور آرٹس کونسل کی حیثیت سے خدمات جاری رکھنے سے معذرت کر لی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے چیئرمین لاہور آرٹس کونسل قاسم علی شاہ نے ملاقات کی۔ قاسم علی شاہ نے نجی مصروفیات کی بنا پر چیئرمین لاہور آرٹس کونسل کی حیثیت سے خدمات جاری رکھنے سے معذرت کر لی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے قاسم علی شاہ کو فن و ثقافت کے فروغ کے لئے خدمات جاری رکھنے کی پیشکش کی، محسن نقوی نے قاسم علی شاہ کو گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔محسن نقوی نے کہا قاسم علی شاہ نے مختصر دورانیے میں الحمراء کی درخشاں روایات کو آگے بڑھایا، فن و ثقافت اور ادب کے فروغ کے لئے قاسم علی شاہ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

قاسم علی شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی فن و ادب کے حقیقی قدردان ہیں، انہوں نے فن و ادب کے فروغ کے لئے ہمیشہ حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی، وزیراعلیٰ محسن نقوی کے ساتھ ٹیم ممبر کے طور پر کام کرنا تا دیر یاد رہے گا۔

مزیدخبریں