اسرائیلی جارحیت پر خاموش نہیں رہ سکتے،دو ریاستی حل کے بغیر فلسطین میں امن کا قیام خواب ہی رہے گا:امیر قطر

  اسرائیلی جارحیت پر خاموش نہیں رہ سکتے،دو ریاستی حل کے بغیر فلسطین میں امن کا قیام خواب ہی رہے گا:امیر قطر

دوحہ:قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی  کاکہنا ہےکہ  دو ریاستی حل کے بغیر فلسطین میں امن کا قیام خواب ہی رہے گا۔مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر نے مزید کہا کہ دو ریاستی حل کے بغیر فلسطین میں امن کا قیام خواب ہی رہے گا۔

 قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے عالمی قوتوں سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو ختم کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا فلسطینیوں کی زمین پر اسرائیل کے قبضے کو نظرانداز کرنے کے بعد اب قتل عام پر بھی خاموش ہے۔مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے اسرائیل کو قتل عام کی کھلی اجازت مل گئی  ہے۔

 اسرائیلی جارحیت پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ خواتین اور بچوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری حماس اور اسرائیل جھڑپوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 5 ہزار 700 سے تجاوز کرگئی جب کہ 1400 اسرائیلی مارے گئے۔

مصنف کے بارے میں