غزہ  جنگ بندی  کامعاملہ،جنرل اسمبلی کا اجلاس  ایک بار پھر طلب

 غزہ  جنگ بندی  کامعاملہ،جنرل اسمبلی کا اجلاس  ایک بار پھر طلب

جنیوا: غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو ہوگا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر نے رکن ممالک کو لکھے گئے ایک خط میں  کہا کہ اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے پیدا ہونے والی صورتحال پر کونسل کا اجلاس جمعرات کو ہوگا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اب تک اسرائیل حماس جنگ سے متعلق کسی قرارداد پر اتفاق کرنے میں ناکام رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے ہونے والا اجلاس بے نتیجہ ثابت ہوا تھا۔

جس میں روس کے انسانی بنیادوں پر جنگ میں توقف کے مطالبے کے مسودے کے متن کی 15 میں سے صرف 5 رکن ممالک نے حمایت کی تھی۔ امریکا، برطانیہ اور فرانس نے اس متن میں حماس کی مذمت نہ کرنے کو ناقابل قبول غلطی قرار دیا تھا۔

روس کا مسودہ مسترد ہونے کے بعد امریکا نے برازیل کی طرف سے پیش کی گئی دوسری قرارداد کو اس اعتراض کے ساتھ ویٹو کر دیا کہ اس کے بقول متن میں اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کا ذکر نہیں تھا۔


اس طرح گزشتہ ہفتے ہونے والا یہ اجلاس اس اہم مسئلے پر منقسم نظر آیا اور کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا تھا۔تاہم اب اردن سمیت کئی عرب ممالک، روس، شام، بنگلا دیش، ویتنام اور کمبوڈیا کی جانب سے جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس سے باضابطہ طور پر ایک اور اجلاس کی درخواست کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں