لاہور : قائد ن لیگ میاں محمد نوازشریف کی سزا معطل کرنے پر نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل نہیں کی ۔کیس عدالت کو ریفر کیا ہے۔
جناح ہسپتال کے دورہ کے موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ عثمان بزدار کے دور میں نواز شریف کی درخواست کو سنے بغیر مسترد کر دیا گیا تھا ہم نے وہ درخواست عدالت کو بھیجی ہے۔ اب فیصلہ عدالت نے کرنا ہے کہ ضمانت ہوگی کہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ شق 401 کے تحت کیس کورٹ ریفر کیا گیا۔ ایسے بہت سے درخواستیں آرہی ہے ان پر بھی فیصلے ملیں گے۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات جلدی ہونے چاہئیں، الیکشن کمیشن بہتر فیصلہ کر سکتا ہے۔ الیکشن جلدہوتے دیکھ رہے ہیں۔شفاف انتخابات الیکشن کمیشن نے کرانے ہے۔ ہمیں جو ڈیوٹی دیں گے، اسے پورا کریں گے ۔