ای سکوٹرخطرناک سواری قرار،حادثات اور اموات کی شرح بڑھ گئی 

ای سکوٹرخطرناک سواری قرار،حادثات اور اموات کی شرح بڑھ گئی 

دبئی : ای سکوٹر خطرناک سواری قراردی جارہی ہے۔ اس وجہ سے حادثات اور اموات کی شرح بڑھ گئی ہے۔ دبئی میں ای سکوٹر خطر ناک سواری قرار دی جارہی ہے کیونکہ لوگ اس کو چلاتے ہوئے ٹریفک کے اصولوں کی پابندی نہیں کرتے ہیں اور نہ ہی لائن اور لین کی پابندی کرتےہیں۔

   

دبئی میں گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ای اسکوٹر کے حادثات میں پانچ افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوئے۔ پولیس نے ای سکوٹر کے "غیر مناسب استعمال" کی وجہ سے 32 حادثات ریکارڈ کیے ہیں۔

محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر میجر جنرل سیف محیر المزروی نے بتایا کہ آٹھ ماہ میں سواریوں پر 10,000 سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔ پولیس نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں سواروں کو ٹریفک کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔جرمانہ ان سواروں پر لگایا جاتا ہے جو اپنی یا دوسروں کی زندگی کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔ ویڈیو میں 16 سال سے کم عمر کے بچوں کی ای سکوٹر پر سوار ہونے جیسی خلاف ورزیاں دکھائی گئیں۔

ای سکوٹر کے لیے ٹریفک قوانین کا احترام کرنا، مقررہ راستوں پر قائم رہنا، 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار والی سڑکوں سے گریز کرنا، ہیلمٹ اور عکاس جیکٹس پہننا، ٹریفک لائٹس اور سڑک کے دیگر اشاروں پر عمل کرنا، اور سامنے کی طرف چمکدار سفید اور عکاس روشنیوں سے لیس سواری  قوانین ہیں خلاف ورزی پر جرمانہ کیاجاتا ہے ۔

مصنف کے بارے میں