جنوبی افریقا نے بنگلہ دیشی باؤلرز کا بھرکس نکال دیا، فتح کیلئے 383 رنز کا ہدف 

جنوبی افریقا نے بنگلہ دیشی باؤلرز کا بھرکس نکال دیا، فتح کیلئے 383 رنز کا ہدف 
سورس: Twitter

ممبئی : آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے بیٹرز نے ایک بار بھر مخالف ٹیم کی جم کر دھلائی کر دی۔  بنگلادیش کے خلاف 382 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز بنائے۔ ڈی کوک نے شاندار 174 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ہینری کلاسن نے 90 رنز بنائے۔ کوئنٹن ڈی کوک کی رواں ورلڈکپ میں یہ تیسری سنچری ہے۔ 

اس کے علاوہ ایڈن مارکرم نے 60 ، ہینڈرکس نے 12، وین ڈر ڈوسن نے ایک رن بنایا جبکہ ڈیوڈ ملر 34 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے 2، مہدی حسن میراز ، شریف الاسلام اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ اس ایونٹ میں جنوبی افریقا کو اپنی شاندار پرفارمنسز کی بدولت ورلڈکپ جیتنے کے لیے پسندیدہ قرار دیا جارہا ہے۔

دونوں ٹیمیں آج اپنا پانچواں میچ کھیل رہی ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت جنوبی افریقا تیسرے جبکہ بنگلادیش ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

مصنف کے بارے میں